سوشیل میڈیاشمالی بھارت

یوپی میں 70 سالہ خسرنے28 سالہ بہو سے شادی کرلی

ایک حیرت انگیز واقعہ میں یہاں موضع چھپیااومارومیں ایک70 سالہ شخص نے اپنی 28 سالہ بہو سے شادی کرلی۔ اس جوڑے کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ہیں۔

گورکھپور: ایک حیرت انگیز واقعہ میں یہاں موضع چھپیااومارومیں ایک70 سالہ شخص نے اپنی 28 سالہ بہو سے شادی کرلی۔ اس جوڑے کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
غزہ: رفح کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی (ویڈیو)
ایک جوڑے کے پاس کچھ نہ ملنے پر لٹیروں نے 100 روپئے سے نوازا (ویڈیو دیکھئے)

برہال گنج پولیس اسٹیشن میں بحیثیت چوکیدار کام کررہے کیلاش یادو کی بیوی کا12سال قبل دیہانت ہوگیاتھا۔ کچھ عرصہ بعد اس کے تیسرے بیٹے کابھی دیہانت ہوگیا۔

کیلاش نے اپنی بیوہ بہوپوجا کی دوبارہ شادی کرائی لیکن یہ شادی برقرار نہیں رہ سکی۔جس کے بعد وہ گھرواپس لوٹ آئی اوراپنے سابقہ شوہر کے مکان میں ہی رہنے لگی۔

کیلاش نے پڑوسیوں یاگاؤں والوں کواطلاع دیئے بغیر پوجا کے ساتھ چپ چاپ شادی کرلی۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ہی لوگوں کواس بات کا پتہ چلا۔ برہال گنج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے این شکلانے کہاکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر دیکھی ہے اوراس کے بارے میں تحقیقات کریں گے۔

a3w
a3w