حیدرآباد

بہت جلد نئے راشن کارڈس بھی بنائےجائیں گے: پی سرینواس ریڈی

سرینواس ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدہ کے مطابق 6 ضمانتوں کو بتدریج نافذ کیا جا رہا ہے۔ پی سرینواس ریڈی نے کہاکہ جو بھی وعدے کئے گئے ہر صورت میں ان وعدوں کو پورا کیاجائے گا۔

حیدرآباد: وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ عہدہ اور طاقت ابدی نہیں ہے اور جو کام کیا گیا ہے وہ تاریخ میں باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدہ کے مطابق 6 ضمانتوں کو بتدریج نافذ کیا جا رہا ہے۔ پی سرینواس ریڈی نے کہاکہ جو بھی وعدے کئے گئے ہر صورت میں ان وعدوں کو پورا کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری

اُنہوں نے کہاکہ 6 ضمانتوں کے ساتھ ساتھ دیگر وعدے بھی پورے کئے جائیں گے۔ سرینواس ریڈی نے کہاکہ حکومت بہت جلد اہل افراد کے نئے راشن کارڈس بھی بنائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ دھرانی پورٹل میں ترمیم کیاجائے گا۔