قومیسوشیل میڈیا

مصروف ترین سڑک پر لڑکیوں کے ساتھ شرمناک حرکت کا ویڈیو وائرل

ہریانہ کے پانی پت میں دو نوجوانوں کی شرمناک حرکت کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار یہ اوباش لڑکے سڑک پر جارہی طالبات کو چھونے اور ہراساں کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ہریانہ: ہریانہ کے پانی پت میں دو نوجوانوں کی شرمناک حرکت کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار یہ اوباش لڑکے سڑک پر جارہی طالبات کو چھونے اور ہراساں کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجونوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نے نہ صرف انہیں حراست میں لیا بلکہ عوام کے سامنے سبق سکھانے کے طور پر سخت سزا بھی دی۔ اس موقع پر موجود افراد نے پولیس کی اس فوری اور عملی کارروائی کو سراہا۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جو بھی عناصر خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کی عزت پامال کرنے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف اسی طرح سخت کارروائی کی جائے گی۔

سوشیل میڈیا پر صارفین نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عبرتناک اقدامات ہی معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کو روک سکتے ہیں۔