شمالی بھارت

ویڈیو: ہندو رنبھیری بائک ریالی پر سنگباری

اتوار کے دن جئے پور رورل علاقہ میں ہندو رنبھیری بائک ریالی پر سنگباری کے لیے راجستھان پولیس نے 11 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔

جئے پور: اتوار کے دن جئے پور رورل علاقہ میں ہندو رنبھیری بائک ریالی پر سنگباری کے لیے راجستھان پولیس نے 11 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔

ریالی پر سنگباری کے مقامِ واردات پر کشیدگی پھیل گئی۔ ریالی کے لیے تعینات پولیس سیکوریٹی فورس صورتِ حال پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ بھاری تعداد میں پولیس فورس فوری طلب کی گئی اور شرپسندوں کا تعاقب کرکے بھگایا گیا۔

پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ہندو سالِ نو کے موقع پر رائیسر کے دیہات تالا کے علاقہ جموارم گڑھ علاقہ میں ریالی کے دوران شرپسندوں نے سنگباری کی تھی۔ فی الوقت صورتِ حال قابو میں ہے۔ بائک ریالی کا آغاز صبح 10:15 بجے کھیل میدان چندواجی سے ہوا تھا۔

تقریباً 3 بجے سہ پہر رائیسر پولیس اسٹیشن کے مقام تالا جوہرا کے قریب چند شرپسندوں نے سنگباری کی تھی۔ ریالی میں شریک سادھو رام جاٹ کی جانب سے رائیسیر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا گیا۔ درایں اثنا راجستھان بی جے پی نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔

جئے پور میں فرقہ وارانہ واقعات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی و ترجمان رام لال شرما نے کانگریس حکومت پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ بھگوا ریالی پر اچانک ایک مخصوص فرقہ کے افراد نے سنگباری کی، جس کے بعد 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ان 11 افراد کے منجملہ کئی لوگ دیہات کے رہائشی نہیں ہیں، حتیٰ کہ وہ قریبی واقع دیہاتوں کے بھی رہائشی نہیں ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریالی پر حملہ منصوبہ بند تھا، جو ایک مخصوص فرقہ کے افراد کی جانب سے کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس واقعہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، کیوں کہ راجستھان میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ایسے واقعات کانگریس حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد خوشامدی سیاست کو فروغ دینے کے سبب کئی مقامات پر ہورہے ہیں۔ انہوں نے ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w