مارکٹ سکندرآباد سے بڑے جانور کے سرقہ کی ویڈیو وائرل، کیس درج۔ قریش برادری کو پھر نشانہ بنانے پولیس کی کوشش!
سکندرآباد مارکٹ علاقہ سے ایک بڑے جانور کے مبینہ سرقہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب بڑے جانور کے سرقہ کے واقعات سابق میں بھی پیش آچکے ہیں۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) سکندرآباد مارکٹ علاقہ سے ایک بڑے جانور کے مبینہ سرقہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب بڑے جانور کے سرقہ کے واقعات سابق میں بھی پیش آچکے ہیں۔
آج پھر سے کمشنر ٹاسک فورس کو اس واقعہ کے بعد چوکس دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پولیس نے بڑے جانوروں کے سرقہ کے الزام میں ایوب قریشی اور دیگر کو گرفتار کیا تھا۔ اس بار بھی پولیس قریش برادری کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بڑے جانوروں کو انجکشن لگاکر ان کا سرقہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے واقعات سابق میں سدی پیٹ، رچہ کنڈہ، سائبرآباد اور حیدرآباد میں پیش آچکے ہیں۔ بڑے جانور کے سرقہ کے الزام میں ایک ٹولی کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔
اس سلسلہ میں ٹاسک فورس ٹیموں نے کئی مقامات پر دھاوے بھی کئے اور کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ اس کے علاوہ ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی۔
اس سلسلہ میں نارتھ زون ڈپٹی کمشنر رشمی پریمول نے بھی پریس کانفرنس کے دوران بڑے جانور کے سرقہ کے واقعہ کی توثیق کی۔ انہوں نے اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دینے کی اپیل کی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔