سوشیل میڈیا

امرآباد ٹائیگر ریزرو کے ایک شیر کی ویڈیو وائرل

آئی ایف ایس آفیسر روہت کے اس ٹویٹ پر کئی افراد نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سینئر آئی ایف ایس موہن پرگین نے کہا کہ وہ وہاں کام کر چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی شیر نہیں دیکھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے امرآباد ٹائیگر ریزرو میں موجود ایک شیر کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کو ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر روہت گوپیڈی نے ٹویٹر کے ذریعے شیئر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی روزمرہ کی ڈیوٹی کے ایک حصے کے طور پروہ رات میں پٹرولنگ کی ڈیوٹی پر تھے جہاں انہیں یہ شیر نظرآیا۔

انہوں نے فوری طورپر اپنے سل فون میں اس کی ویڈیو بنالی اور اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کردیا۔ اس ایک منٹ اور دس سیکنڈ کی ویڈیو میں شیر واضح طورپر نظرآرہا ہے۔

آئی ایف ایس آفیسر روہت کے اس ٹویٹ پر کئی افراد نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سینئر آئی ایف ایس موہن پرگین نے کہا کہ وہ وہاں کام کر چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی شیر نہیں دیکھا۔

روہت نے کہا کہ شیر کو دیکھتے ہی وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے امر آباد ٹائیگر ریزرو میں پہلی بار شیر کو دیکھا تھا اس لئے انہوں نے یہ ویڈیو بنائی اور لوگوں کے لئے اسے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا۔