بھارت

چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے اپنے جانشین کے نام کی سفارش کردی

جسٹس للت نے 27 اگست 2022 کو ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیاتھا۔ وہ 74 دنوں کی اپنی مختصر مدت کار کے بعد 8 نومبر 2022 کوریٹائر ہونے والے ہیں۔

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے منگل کے روزمرکزی حکومت سے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی۔

تقرری کے بعد جسٹس چندر چوڑ ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس بن جائیں گے۔ وہ 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق عام حالات میں سینئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کی روایت رہی ہے۔ اس سلسلے میں جسٹس للت کے بعد جسٹس چندر چوڑ آتے ہیں۔

جسٹس للت نے 27 اگست 2022 کو ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیاتھا۔ وہ 74 دنوں کی اپنی مختصر مدت کار کے بعد 8 نومبر 2022 کوریٹائر ہونے والے ہیں۔

جسٹس للت کو اپنے جانشین کے نام کی سفارش کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی وزارت قانون و انصاف نے 7 اکتوبر کو ایک خط بھیجا تھا۔

a3w
a3w