کھیل

ونیش نے اولمپکس کے دوران مودی بات کرنے سے انکار کردیا!

سابق ہندوستانی پہلوان ونیش فوگٹ پیرس اولمپکس 2024 میں تمغہ جیتنے سے محروم رہ گئیں تھیں۔ ونیش کو سونے کے تمغے کے مقابلے سے پہلے ہی 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

نئی دہلی: سابق ہندوستانی پہلوان ونیش فوگٹ پیرس اولمپکس 2024 میں تمغہ جیتنے سے محروم رہ گئیں تھیں۔ ونیش کو سونے کے تمغے کے مقابلے سے پہلے ہی 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز

ونیش نااہل ہونے کے بعد خبروں میں تھیں۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی کی کال ونیش کو گئی لیکن ہندوستانی پہلوان نے پی ایم مودی سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ ونیش نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا اور کہا کہ انہوں نے پی ایم مودی سے کال پر بات نہیں کی کیونکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا تھا۔

دراصل پی ایم مودی میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے فون پر بات کرتے ہیں اور اس گفتگو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاتا ہے لیکن ونیش اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے حق میں نہیں تھیں۔

انٹرویو میں جب ونیش سے پوچھا گیاکہ میڈل چھوٹنے کے بعد آپ کو پی ایم مودی کا فون آیا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ونیش نے کہا کہ ایک کال آئی تھی، میں نے انکار کردیا، مجھے براہ راست کال نہیں آئی تھی، وہاں موجود ہندوستانی عہدیداروں نے کہاکہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔

ونیش نے مزید کہاکہ انہوں نے میرے سامنے شرائط رکھی ہیں، آپ کا کوئی آدمی میرے ساتھ نہیں ہوگا، ہماری ٹیم دو لوگوں کی ہوگی، ایک ویڈیو شوٹ کریگا اور ایک بات کریگا اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چلے گی۔ پھر میں نے کہا ’سوری‘۔