حیدرآباد

عیدو تہوار کے موقع پر ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی مہم عوام کا زبردست ردِعمل: رونالڈ روز

جی ایچ ایم سی کی جانب سے میلادالنبیؐ کے موقع پر عوام میں ووٹر لسٹ میں ناموں کی جانچ اور نام رجسٹریشن کروانے شعور بیداری مہم کے دوران شہر میں زبردست جوش وخروش پایا گیا۔

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کی جانب سے میلادالنبیؐ کے موقع پر عوام میں ووٹر لسٹ میں ناموں کی جانچ اور نام رجسٹریشن کروانے شعور بیداری مہم کے دوران شہر میں زبردست جوش وخروش پایا گیا۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
پرانے شہر میں پولیس کا فلیگ مارچ
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس

بالخصوص مساجد کے پاس پوسٹرس‘ لیف لیٹس چسپاں کئے گئے تھے اور ووٹر چیک سے متعلق تشہیری اسٹانڈ لگائے گئے تھے۔ ”چیک یوور ووٹ“ خصوصی پروگرام میں 18 سال کے ا یک بھی نوجوان کا نا فہرست سے حذف پایا گیا۔

سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے گنیش تہوار اور میلادالنبیؐ کے موقع پر اس خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ اور تمام اہل رائے دہندوں کے ناموں کا اندراج کرنا تھا۔

اس موقع پر این ایس ایس والینٹرس   I Vate for sure  کی تحریر کردہ ٹی شرٹس پہنے بیداری مہم میں حصہ لیا ہے اور عوام کو ووٹر لیسٹ میں نام رجسٹریشن کے طریقہ کار سے واقف کروا رہے تھے۔ جن کی عمر یکم اکتوبر 18 سال مکمل ہوجائے گی وہ فارم 6 کے ذریعہ اپنا نام اندراج کرواسکتے ہیں۔

حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ عہدیدار تہوار کے موقع پر والینٹرس کے ساتھ زبردست ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔

کمشنر رونالڈ روز نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ناموں کے اندراج یا کسی اعتراض کے لئے ہیلپ لائن 1850 پر ربط پیدا کریں یا متعلقہ بوتھ لیول آفیسر سے دفتر کے اوقات 10:30 تا 5 بجے شام ربط پیدا کریں۔

a3w
a3w