کھیل
ٹرینڈنگ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی مسجد میں درس دینے کی ویڈیو وائرل

سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد کے منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دے رہے ہیں۔

ملبورن: پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں وہ ٹسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ اس دوران ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ملبورن کی ایک مسجد میں درس دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
مسجد بیت میں ناپاکی کی حالت میں بیٹھنا

 سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد کے منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دے رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر کئی صارفین رضوان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ متعدد ان کی اسلام سے محبت کو سراہا رہے ہیں۔

اس سے قبل سال 2022 میں وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خیال رہے کہ 15 مارچ 2019 نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں سفید فام دہشت گرد نے 51 نمازیوں کو شہید کرنے کی لائیو ویڈیو بنائی تھی۔

 دوسری جانب محمد رضوان نے ورلڈکپ کے دوران میان آف دی میچ کا ایوارڈ اسرائیلی دہشت گردی کے شکار فلسطین کے مظلوم شہریوں کے نام کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

a3w
a3w