ایشیاء
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ختم، گنتی شروع
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ پارلیمنٹ کی 299 نشستوں کے لیے ملک بھر میں 42 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہوئے۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی 12ویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ختم ہو گئی۔ مقامی میڈیا ڈھاکہ ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ پارلیمنٹ کی 299 نشستوں کے لیے ملک بھر میں 42 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہوئے۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔
بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے انتخابات کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر اکادکا جھڑپوں اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کی ہڑتال اور بائیکاٹ کی کالوں کے درمیان ووٹنگ کم رہی۔
الیکشن کمیشن (ای سی) کے سیکرٹری جہانگیر عالم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 12ویں پارلیمانی انتخابات میں رات 12 بجکر 10 منٹ تک 18.5 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔