بھارت

کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے ووٹنگ شروع

کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسدن مستری نے یہاں ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ووٹ پیٹیوں کی جانچ کی اور اس کے بعد پارٹی کے ووٹروں نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔

نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدے کے لئے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر کے ساتھ ہی تمام ریاستی راجدھانیوں میں واقع پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسدن مستری نے یہاں ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ووٹ پیٹیوں کی جانچ کی اور اس کے بعد پارٹی کے ووٹروں نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔

بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کانگریس کے اراکین کرناٹک میں ضلع بیلاری کے سنگانکلو میں ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاترا میں میٹنگ کے لئے رکھے گئے کنٹینر کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے اور مندوبین اسی میں ووٹ دے رہے ہیں۔

کانگریس صدر کے عہدے کے لئے آج انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔