Wake up Hindus slogan: کرناٹک میں بھی مغربی بنگال جیسی صورتحال کا اندیشہ: بی جے پی قائد
بی جے پی قائد پی سی موہن نے اتوار کے دن الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی ”خطرناک خوشامد کی سیاست“ کے باعث مغربی بنگال کے تشدد زدہ ضلع مرشدآباد سے ہندو فرار ہونے پر مجبور ہیں۔

Wake up Hindus slogan: بنگلورو (پی ٹی آئی) بی جے پی قائد پی سی موہن نے اتوار کے دن الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی ”خطرناک خوشامد کی سیاست“ کے باعث مغربی بنگال کے تشدد زدہ ضلع مرشدآباد سے ہندو فرار ہونے پر مجبور ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ کانگریس کی خوشامد کے نتیجہ میں ایسی صورتحال کرناٹک میں بھی پیدا ہوسکتی ہی۔ بنگلورو سنٹرل کے رکن پارلیمنٹ نے ہندوؤں سے کہاکہ وہ جاگ جائیں۔
اُنہوں نے مسلمان ٹھیکہ داروں کو 4 فیصد کوٹہ دینے کے ریاستی حکومت کے اقدام کو خوشامدی حربہ قراردیا۔ اُنہوں نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ مرشدآباد میں جو ہورہا ہے وہ مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کی خطرناک خوشامدی سیاست کا نتیجہ ہے۔
وہاں ہندو شہر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہیں۔ کانگریس کا خوشامدی حربہ کرناٹک میں بھی ایسی صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔
جاگو ہندو جاگو۔ پی سی موہن نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں لوگوں کو مرشد آباد چھوڑ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں وقف ترمیمی بل کے خلاف پرتشدد احتجاج میں 3 جانیں گئیں۔