حیدرآباد

ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے خریدنے کی کوشش، جے ایم ایم۔ اتحاد کے ارکان کی حیدرآباد آمد (ویڈیو)

تلنگانہ پردیش کانگریس کی انچارج دیپا داس منشی اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے جے ایم ایم (جھارکھنڈ مکتی مورچہ) اتحاد کے ان ارکان اسمبلی کا ایر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔

حیدرآباد: چمپائی سورین کی زیر قیادت تشکیل شدہ نئی حکومت کو تحریک عدم اعتماد میں شکست دینے کیلئے، جھارکھنڈ کی مخلوط حکومت کے ارکان کو بی جے پی کی جانب سے خریدنے کی کوششوں کے خوف کے درمیان جے ایم ایم، کی زیر قیادت اتحاد کے ایم ایل ایز جمعہ کے روز حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں بہار کے کانگریس ایم ایل ایز کی سخت سیکوریٹی
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
ہیمنت سورین، ای ڈی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
دیپ داس منشی، تلنگانہ کانگریس کی نئی انچارج

دو جہازوں کے ذریعہ تقریباً40 ارکان اسمبلی بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچے ہیں۔ کانگریس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کی انچارج دیپا داس منشی اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے جے ایم ایم (جھارکھنڈ مکتی مورچہ) اتحاد کے ان ارکان اسمبلی کا ایر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوا کہ حکمراں اتحاد کے ارکان اسمبلی کو کہاں ٹھہرایا گیا ہے۔ حکمراں اتحاد کے ایک سینئر قائد نے رانچی میں کہا کہ اپوزیشن بی جے پی کی جانب سے ہمارے ایم ایل ایز کو خرید نے کی کوشش کے اندیشہ کے تحت ہم نے اپنے ارکان اسمبلی کو تلنگانہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کانگریس برسر اقتدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے ہمیں اکثریت ثابت کرنے کیلئے10 دن کی مہلت دی ہے۔ اس مدت کے دوران ہم کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتے ہیں۔ بی جے پی، ہمارے ایم ایل ایز سے رابط پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

جے ایم ایم کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ81 رکنی اسمبلی میں اس اتحاد کے 43 ایم ایل ایز ہیں۔

a3w
a3w