مذہب

نماز میں چل کر اگلی صف پرُ کرنا

صحیح طریقہ یہ ہے کہ نماز کی صف بناتے وقت بیچ میں خلا نہ چھوڑا جائے اوراگلی صف پُر کرنے کے بعد دوسری پرُ کی جائے، تاہم اگر نماز پڑھنے والے کی اگلی صف خالی ہوئی اور پچھلی صف کا شخص آگے چلا گیا تو نماز درست ہوجائے گی،

سوال:- مجھے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کا اتفاق ہوا، حرمین شریفین میں نماز کے درمیان ایسا ہوتا ہے کہ بعض دفعہ آگے کی صفوں کو پر ُ کرنے کے لئے نماز کے درمیان ہی لوگ اپنی صف سے اگلی صف میں بلکہ بعض دفعہ دو دو تین تین صف آگے جاکر شریک ہوجاتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے ؟( محمد نیاز احمد، سدی پیٹ)

متعلقہ خبریں
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن

جواب:- صحیح طریقہ یہ ہے کہ نماز کی صف بناتے وقت بیچ میں خلا نہ چھوڑا جائے اوراگلی صف پُر کرنے کے بعد دوسری پرُ کی جائے، تاہم اگر نماز پڑھنے والے کی اگلی صف خالی ہوئی اور پچھلی صف کا شخص آگے چلا گیا تو نماز درست ہوجائے گی،

اگر مسلسل دو صف کے بہ قدر چلے اور بیچ میں وقفہ بھی نہ ہو تو نماز فاسد ہوجائے گی، ہاں اگر ایک صف آگے بڑھااور ٹھہر گیا، پھر ایک صف آگے بڑھا تو نماز درست ہوجائے گی :

ولو مشیٰ فی صلاتہ مقدار صف واحد لم تفسد صلاتہ، ولو کان مقدار صفین إن مشیٰ دفعۃ واحدۃ فسدت صلاتہ و إن مشیٰ إلی صف و وقف ثم إلیٰ صف لا تفسد (فتاویٰ ہندیہ:۱؍۱۰۳)؛ لہٰذا اگر آگے کی صف خالی ہوتو اس رعایت کے ساتھ آگے کی صف کو پرُ کیا جاسکتا ہے ۔