دہلی

وقف ترمیمی بل، جے پی سی کی 5 ریاستوں میں میٹنگس، حیدرآباد بھی شامل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) برائے وقف (ترمیمی) بل 2024 پانچ ریاستوں میں 26 ستمبر تا یکم اکتوبر غیررسمی میٹنگس کرنے والی ہے جس میں مختلف لوگوں کی رائے لی جائے گی۔

نئی دہلی: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) برائے وقف (ترمیمی) بل 2024 پانچ ریاستوں میں 26 ستمبر تا یکم اکتوبر غیررسمی میٹنگس کرنے والی ہے جس میں مختلف لوگوں کی رائے لی جائے گی۔

پہلا مشاورتی اجلاس 26 ستمبر کو ممبئی میں ہوگا جس میں حکومت مہاراشٹرا‘ وزارت ِ اقلیتی امور اور مہاراشٹرا وقف بورڈ کے نمائندے حصہ لیں گے۔ یہ ابتدائی میٹنگ بعد کے مشاورتی اجلاسوں کی راہ ہموار کرے گی۔

27 ستمبر کو جے پی سی گجرات کے احمدآباد میں ایسی میٹنگ کرے گی۔ سرکاری عہدیداروں کے علاوہ بار کونسل کے پروفیشنلس اور متولی انجمنوں کے نمائندے بھی اپنی رائے دیں گے۔

28 ستمبر کو جے پی سی کی میٹنگ حیدرآباد میں ہوگی۔ حیدرآباد وہ شہرہے جہاں ہندوستان میں کئی ممتاز وقف جائیدادیں موجود ہیں۔

حیدرآباد کی میٹنگ میں آندھراپردیش اور تلنگانہ کے وقف بورڈس کے علاوہ ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے نمائندے بھی حصہ لیں گے۔

چھتیس گڑھ وقف بورڈ کے عہدیدار بھی اس میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ 30 ستمبر کو چینائی (ٹاملناڈو) اور یکم اکتوبر کو بنگلورو(کرناٹک) میں جے پی سی میٹنگس ہوں گی۔

a3w
a3w