مہاراشٹرا
ممبئی :چیمبور میں سات منزلہ عمارت میں آگ،معمر شخص جھلس کر زخمی
اسے علاج کے لیے سیون اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔
ممبئی : ممبئی کے چیمبور علاقے میں سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک معمر شخص جھلس کر زخمی ہو گیاہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ بدھ کی رات تقریباً 10:45 بجے چیمبور کے واشی ناکہ کی مہاڈا کالونی کی عمارت نمبر چھ کے ایک کمرے میں لگی۔
میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ نفیر صیاد (60) آگ کی وجہ سے جھلس گیا اور اس کے ہاتھ، چہرے اور گردن پر جلنے کے نشانات تھے۔
اسے علاج کے لیے سیون اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ آگ کمرے میں موجود گیس سلنڈر، کپڑے اور دیگر گھریلو سامان تک محدود تھی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔