بھارت

مودی حکومت، اندرا گاندھی کا دور واپس لا رہی ہے: اسد اویسی

اے آئی ایم آ ئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین ا ویسی چہارشنبہ کے روز ججوں کی تقرری کے عمل پر جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت ”اندرا گاندھی کا دور“ واپس لا رہی ہے۔

نئی دہلی: اے آئی ایم آ ئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین ا ویسی چہارشنبہ کے روز ججوں کی تقرری کے عمل پر جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت ”اندرا گاندھی کا دور“ واپس لا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)

انھوں نے آئینی عہدوں پر فائز افراد کی جانب سے دستور کے بنیادی ڈھانچہ پر تبصرے کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک ِ تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اویسی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اقلیتوں کے لیے کافی اقدامات نہیں کررہی ہے۔

انھوں نے ہند۔ چین کی سرحدی صورتِ حال پر بھی اظہارِ تشویش کیا۔ اویسی نے کہا کہ آئینی عہدوں پر فائز افراد دستور کے بنیادی ڈھانچہ پر تبصرے کررہے ہیں۔ وزیر قانون نے کالیجیم کے بارے میں تبصرہ کیا ہے۔ جب این جے اے سی (نیشنل جوڈیشیل اپائٹمنٹس کمیشن) بل پیش کیا گیا تھا تو میں وہ واحد رکن پارلیمنٹ تھا جس نے کہا تھا کہ یہ دستور کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو اندرا گاندھی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اندرا گاندھی نے کہا تھا کہ عدلیہ کو ان کی پیروی کرنا چاہیے۔ اب وزیر اعظم مودی کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ کو ان کا وفادار رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آپ لوگ اندرا گاندھی کے اسی دور کو واپس لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججس کی تقرری کے عمل پر عدلیہ اور عاملہ کے درمیان جنگ جاری ہے ط اویسی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اقلیتوں کے لیے کافی اقدامات نہیں کررہی ہے اور کہا کہ اقلیتوں کے لیے بجٹ میں 40 فیصد کٹوتی کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتیں آبادی کا 19 فیصد حصہ ہیں۔ صدر جمہوریہ کے خطبہ میں ان کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔

نریندر مودی حکومت نہیں چاہتی کہ مسلمان بچے پڑھیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ بچے غربت کا شکار رہیں۔ اویسی نے بلقیس بانو کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے لڑ رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، کیوں کہ اس کا نام بلقیس بانو ہے۔ واضح رہے کہ 2002ء کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی اور اس کے 7 ارکانِ خاندان کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

وہ مجرموں کی سزا کو کم کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ ہند۔ چین کی سرحدی صورتِ حال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اے آئی ایم آ ئی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ حکومت، چین سے خوفزدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیا وزیر اعظم، چین کا نام لیں گے؟

بتایا جاتا ہے کہ 65 پٹرولنگ پوائنٹس کے منجملہ 26 پٹرولنگ پوائنٹس پر ہندوستان طلایہ گردی نہیں کرسکتا۔ آپ چین سے خوفزدہ ہیں۔ دستبرداری ہوچکی ہے۔ اب جنگ کی شدت میں کمی کب آئے گی اور یہ کب ختم ہوگی؟

a3w
a3w