تلنگانہ
ورنگل سوپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر،70فیصد کام مکمل
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں حکومت کی جانب سے ورنگل سوپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں حکومت کی جانب سے ورنگل سوپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
ستمبر تک اس کی تعمیر کے کام مکمل کرنے کیلئے مساعی کی جارہی ہے۔
اس کے لئے تین شفٹوں میں کام ہو رہا ہے۔اس ہمہ منزلہ اسپتال میں کئی شعبہ جات ہوں گے۔
غریب عوام کو کارپوریٹ طبی خدمات فراہمی کے نشانہ کے ساتھ 1200کروڑروپئے کے صرفہ سے56 ایکڑ اراضی پردوہزار سے زائد بستروں والے اس اسپتال کی تعمیر کا کام کیاجارہا ہے۔
اس کے تقریبا 70 فیصد کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔
وزیرصحت ہریش راو نے دسہرہ تک اس کی تعمیر کی تکمیل کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے جس پر تین شفٹوں میں اسپتال کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
ورنگل جیل کے مقام پر24 منزلہ اس عصری اسپتال کی تعمیر کی جارہی ہے۔
ستمبر تک اسپتال کے پہلے مرحلہ کی طبی خدمات کا آغاز کردیاجائے گا۔