تلنگانہ

نرمل میں نئے ضلع کلکٹر بھاویش مشرا کا پرتپاک استقبال، اردو اسکول کی بحالی کا مطالبہ

ضلع نرمل میں نو مقرر شدہ کلکٹر بھاویش مشرا کا مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن (میوا) اور تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز اسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نرمل: ضلع نرمل میں نو مقرر شدہ کلکٹر بھاویش مشرا کا مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن (میوا) اور تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز اسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیموں کے عہدیداران نے کلکٹریٹ میں ان سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے شال اور گل پیش کر کے تہنیت دی اور ان کے دورِ خدمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

میوا و ٹی ایس پی ٹی اے کے صدر شیخ شبیر علی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد نے کلکٹر کو ایک تفصیلی یادداشت بھی پیش کی، جس میں گورنمنٹ پرائمری اردو اسکول پنجہ شاہ کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیا۔ یادداشت میں الزام لگایا گیا کہ سابق منڈل ایجوکیشن آفیسر (ایم ای او) نے مبینہ طور پر راتوں رات تقریباً 20 طلبہ کو ڈراپ باکس میں منتقل کر کے اسکول کو بند کر دیا، تاہم اس سلسلے میں اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اسکول کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔

وفد نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات بھی ہو چکی ہیں اور متعلقہ ریجنل جوائنٹ ڈائریکٹر (آر جے ڈی) کی جانب سے سابق ایم ای او کے خلاف آرٹیکل آف چارجس جاری کیے گئے تھے، جس کا جواب بھی داخل کیا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود ضلع محکمہ تعلیم کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہیں کی گئی، جس پر نمائندوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاخیر کے ذمہ دار افسران پر سوال اٹھائے۔

تنظیموں نے کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ سابق ایم ای او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گورنمنٹ پرائمری اردو اسکول پنجہ شاہ کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ طلبہ کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

کلکٹر بھاویش مشرا نے وفد کی بات کو غور سے سنتے ہوئے مناسب کارروائی کا یقین دلایا اور مثبت ردعمل ظاہر کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ شبیر علی نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ وقت میں کارروائی نہ کی گئی تو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔ انہوں نے سیاسی، سماجی اور مذہبی قائدین کے ساتھ ساتھ اردو داں طبقے سے بھی اس احتجاج کی حمایت کی اپیل کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ساجد معراج، کلیم الدین، مقصود احمد، زیڈ ایچ مسعود، شکیل احمد صدیقی، ایوب خان، سید مظہر حسین، سید عارف، شیخ فاضل، سید محسن علی، محمد آصف، سید واجد، عبدالجبار، محمد عادل اور دیگر بھی موجود تھے۔