سوشیل میڈیابین الاقوامیقومی
ٹرینڈنگ

کیا انسان کی کھال سے بنایا گیا تھا یہ خوفناک ٹڈی بیئر؟ سچ سامنے آیا تو سب دنگ رہ گئے (ویڈیوز)

جیسے ہی اس خوفناک ٹڈی بیئر کی ویڈیو وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر مختلف کہانیاں اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔ کسی نے اسے شیطانی عمل سے جوڑ دیا تو کسی نے اسے کسی گمشدہ شخص کی یادگار کہہ دیا۔

نئی دہلی: کیلیفورنیا کی ایک سڑک پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب راہگیروں نے فٹ پاتھ پر ایک ایسا خوفناک ٹڈی بیئر دیکھا جو بظاہر انسان کی کھال سے تیار شدہ لگ رہا تھا۔ اس کے عجیب و غریب اور ڈراؤنے حلیہ نے سب کو خوفزدہ کر دیا۔ آنکھوں کی جگہ خالی گڑھے، اصلی جیسے ہونٹ اور انسان جیسی ناک نے اس گڈے کو دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا۔ بعض لوگوں نے اسے ہالی ووڈ کی ہارر فلم ‘اینابیل’ جیسی کوئی بدروح تصور کرلیا۔

Also Read: Hyderabad SHE Teams Nab 478 for Harassing Women Devotees During Bonalu Festivities (Video)

یہ ڈراؤنا ٹڈی بیئر ایک بس اسٹاپ کے قریب فٹ پاتھ پر پڑا ہوا تھا۔ دیکھنے والوں کو لگا کہ جیسے کسی کی کھال کو کاٹ کر اسے تیار کیا گیا ہو۔ فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر اس گڈے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور فوراََ فورینسک جانچ کے لیے بھیج دیا۔

اس واقعہ نے پورے علاقے میں خوف کی لہر دوڑا دی۔ لوگ قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ کہیں یہ کسی قتل یا جرائم پیشہ ذہنیت کے شخص کا کام تو نہیں؟ مگر فورینسک رپورٹ نے سب کچھ صاف کر دیا۔

جانچ میں معلوم ہوا کہ یہ ٹڈی بیئر انسان کی اصل کھال سے نہیں بلکہ لیٹیکس اور سنتھیٹک میٹیریل سے تیار کیا گیا تھا۔ کچھ دیر بعد ساؤتھ کیرولائنا کے رہنے والے آرٹسٹ رابرٹ کیلی سامنے آئے اور بتایا کہ یہ ان کا تخلیق کردہ آرٹ ورک ہے۔ انہوں نے اس گڈے کو ‘ہیومن اسکِن ٹڈی’ کا نام دیا تھا اور اسے خاص رنگوں سے اس انداز میں پینٹ کیا تھا کہ یہ بالکل انسانی جلد جیسا نظر آئے۔

رابرٹ کیلی کے مطابق ان کا مقصد کسی کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ اپنی انوکھی فنکاری کو اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے اسے Etsy ویب سائٹ پر فروخت کے لیے بھی ڈالا تھا۔ رابرٹ نے مزید بتایا کہ وہ اس قسم کے اور بھی کئی آرٹ ورک بناتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہے۔

جیسے ہی اس خوفناک ٹڈی بیئر کی ویڈیو وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر مختلف کہانیاں اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔ کسی نے اسے شیطانی عمل سے جوڑ دیا تو کسی نے اسے کسی گمشدہ شخص کی یادگار کہہ دیا۔

مگر آخرکار یہ واضح ہو گیا کہ یہ صرف ایک فن پارہ تھا، نہ کہ کوئی بھیانک حقیقت۔ البتہ اس گڈے نے اتنی دیر میں لوگوں کے دل دہلا دئے اور کئی کو اینابیل کی کہانیوں کی یاد دلا دی۔