آندھراپردیش

سری سیلم اور ناگرجناساگر پراجکٹس کے دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا

اس کے پیشِ نظر ہفتہ کی شام کو اے پی اورتلنگانہ کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں شدید پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے رات کے وقت سات دروازے کھول کر 2 لاکھ سے زائد کیوسیک پانی نیچے کے حصہ میں خارج کیا۔

حیدرآباد: کرناٹک، مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ تلگو ریاستوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں تنگھدرا اورجورالہ پراجیکٹس کے دروازے کھول کر پانی کو نچلے حصہ میں چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اس کے پیشِ نظر ہفتہ کی شام کو اے پی اورتلنگانہ کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں شدید پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے رات کے وقت سات دروازے کھول کر 2 لاکھ سے زائد کیوسیک پانی نیچے کے حصہ میں خارج کیا۔

اس دوران نیچے واقع ناگرجناساگر ریزروائر میں اتوار کی صبح تک شدید بہاو کی صورتحال پیدا ہونے پر حکام نے ریزروائر کے تمام 26 دروازے کھول کر 2,23,564 کیوسیک پانی نیچے چھوڑ دیا۔

حکام کے مطابق سری سیلم سے ناگرجنا ساگر تک تقریباً 2,74,007 کیوسیک پانی کا بہاو درج کیاگیا اور آنے والے پانی کو بروقت نیچے منتقل کیا جا رہا ہے۔ دروازے کھولنے کے بعد ساگر ریزروائر پر سیاحوں کے ہجوم میں اضافہ ہو گیا۔

خاص طور پر اتوار کی وجہ سے جیسے ہی دروازے کھولنے کی خبر پہنچی، لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ ریزروائر کی طرف روانہ ہو گئے۔

نتیجتاً ساگر جانے والی سڑکیں سیاحوں کی گاڑیوں سے بھر گئی ہیں۔یہ صورتحال حکام کے لئے محتاط رہنے اور سیاحوں کے نظم و ضبط کے لئے الرٹ کا باعث بنی ہوئی ہے تاکہ سیلاب کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔