آندھراپردیشتلنگانہ

تلنگانہ اوراے پی کے مختلف پراجکٹس سے پانی چھوڑا گیا

دریائے کرشنا کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجہ میں پانی کا بہاومختلف پراجکٹس میں دیکھاگیا۔

حیدرآباد: دریائے کرشنا کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجہ میں پانی کا بہاومختلف پراجکٹس میں دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

تلنگانہ اورآندھراپردیش کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ کے چاردروازے کھولتے ہوئے ایک لاکھ کیوزک پانی نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔

ناگرجناساگرپراجکٹ کی سطح میں بھی بتدریج اضافہ درج کیاگیا۔پانی کے شدید بہاو کے پیش نظرحکام نے اس پراجکٹ کے 18دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑا۔

اس پراجکٹ میں 1,90,198 کیوسک پانی کا بہاودرج کیاگیا جس کے بعد اس کے 18 دروازے پانچ فٹ اٹھاکر 1,45,800 کیوسک پانی نیچے کی طرف چھوڑا گیا، 3371 کیوسک پانی دائیں نہر سے، 6671 کیوسک مین ہائیڈرو الیکٹرک جنریٹنگ سٹیشن سے، 2400 کیوسک پانی پینے کے لیے ایس ایل بی سی کے ذریعے چھوڑا گیا۔

حیدرآباد کی آبی ضروریات، اور ساگر فلڈ کینال کے ذریعہ مزید 400 کیوسک پانی چھوڑاگیا۔ناگرجناساگر سے پانی چھوڑنے کی اطلاع پر سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچ گئی۔

پولیس نے انہیں پانی میں جانے سے روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

آندھراپردیش کے پلی چنتلہ پراجکٹ کی سطح میں بھی اضافہ درج کیاگیا جس کے بعد اس کے سات دروازے کھولتے ہوئے ایک لاکھ 72ہزارکیوزک پانی نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔