جنوبی بھارت

ہم راہول کی تائید نہیں کررہے ہیں:سی پی آئی ایم

کیرالا میں برسراقتدار سی پی آئی ایم نے اتوار کے دن کہا کہ لوک سبھا سے راہول گاندھی کونااہل قراردئیے جانے پراس نے جو بیانات دیئے اس کا مقصد کانگریس قائد کی تائید کرنا نہیں ہے بلکہ۔۔۔۔۔۔

تیرواننتاپورم: کیرالا میں برسراقتدار سی پی آئی ایم نے اتوار کے دن کہا کہ لوک سبھا سے راہول گاندھی کونااہل قراردئیے جانے پراس نے جو بیانات دیئے اس کا مقصد کانگریس قائد کی تائید کرنا نہیں ہے بلکہ بی جے پی کی غیرجمہوری کاروائی کی مخالفت کرنا ہے جیسے ای ڈی اور سی بی آئی کا بی جے پی اور آرایس ایس کی طرف سے بیجا استعمال۔

متعلقہ خبریں
کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج

سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری ایم وی گونندن نے کہا کہ بایاں بازو جماعت نے غیرجمہوری کاروائیوں کے خلاف ہمیشہ سخت موقف اپنایا ہے۔

ہم راہول گاندھی کی تائید نہیں کرتے لیکن ان کے خلاف غیرجمہوری کاروائی کی مخالفت ضرورکرتے ہیں۔