آندھراپردیش

اے پی کے نشیبی علاقوں سے عوام کا تخلیہ‘ ریلیف کیمپس کا قیام‘ آج بھی شدید بارش کی پیش قیاسی

شدید طوفان میچانگ کے پیش نظر حکام کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

امراوتی: شدید طوفان میچانگ کے پیش نظر حکام کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات ایک سرکاری عہدیدار نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ اندرون 2 گھٹنے طوفان مزید پیشرفت کرے گا اور یہ اب باپٹلا کے قریب ہوتا جارہا ہے اور 2 بجے تک مزید پیشرفت کرنے کے امکانات ہیں۔

امراوتی میٹرولوجیکل سنٹرل کے عہدیدار نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ طوفان شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ تیز ہوائیں چلیں گی۔ 90 تا 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع نے بتایا کہ 9,454 افراد کا تخلیہ کردیا گیا ہے جن کا تعلق کاکیناڈا، کرشنا، باپٹلا، کوناسیما اور پرکاشم سے ہیں۔ اِس مقصد کیلئے 211 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

حکومت نے 910 مزید افراد کا تخلیہ کیا ہے، جن کا تعلق نیلور اور تروپتی سے ہیں۔ راحت رسانی کے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر 10,251 غذائی پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے جب کہ پانی کے 18,068 پیاکٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر خود کو گھروں میں رکھیں، ضروری کام سے ہی باہر جائیں۔

باپٹلا ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس وکل جندل نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو بتایا کہ گھانس پوس کے مکانات میں رہنے والے افراد کا تخلیہ کروایا گیا ہے اور ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریلیف کیمپس میں افراد کو روانہ کرنے کیلئے وہیکلس کا استعمال کیا جارہا ہے۔

باپٹلا ضلع کلکٹر رنجیت باشاہ، جندال اور رکن اسمبلی رگھوپتی نے ساحلی مقام سوریا لنکا کا دورہ کرکے مختلف اُمور کا جائزہ لیا اور این ڈی آر ایف کو ہدایات جاری کی ہے۔ تاہم پولیس اسٹیشنس کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رکھا گیا ہے۔ یہاں پر کٹر مشینس، رسیاں اور ماہر تیراکوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ا

ِس کے علاوہ جے سی بی ایکسکیویٹر بھی رکھے گئے ہیں۔ مواضعات میں پولیس اور دوسرے عہدیداروں کو متعین کیا گیا ہے تاکہ صورتحال سے نمٹنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جاسکے۔ پولیس نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کا تخلیہ کروایا ہے۔ اِس مقصد کیلئے پولیس کنٹرول روم میں ہیلپ لائنز 100,112 قائم کئے گئے ہیں۔

آندھرا پردیش کے علاوہ متصل ٹاملناڈو میں بھی طوفان کا اثر پڑ رہا ہے۔ مغربی گوداوری، ایلورو، کرشنا، این ٹی آر، پلناڈو میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گے۔ سریکاکولم، وجئے نگرم، مانیم میں بھی طوفان کا اثر ہوگا۔ اناکاپلی ڈسٹرکٹ کے ایس پی مرلی کرشنا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ گرے ہوئے درختوں کو ہٹائیں اور برقی لائنس کی بحالی دوسرے عہدیداروں سے تعاون کریں۔

تروملا تروپتی دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) کے عہدیدار نے بتایا کہ ذخائر آب کی سطح پُر ہوتی جارہی ہے کیوں کہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے 2 پہیوں والی گاڑیوں کو پہاڑی علاقوں کی سڑکوں پر جانے پر تحدیدات عائد کردی ہیں۔ صدرنشین ٹی ٹی ڈی‘ بی کرونا کرن ریڈی نے آج طوفان سے متعلقہ مقامات کا دورہ کیا۔

a3w
a3w