قومی

ہم بٹوارہ کی قیمت چکارہے ہیں: گری راج سنگھ

ایک عالم دین کے بھڑکاؤ بیان پر تنازعہ کے بیچ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اتوار کے دن ریمارک کیا کہ ایسے بیانات ملک کے بٹوارہ کے دوران کی گئی ”تاریخی غلطیوں“ کا نتیجہ ہیں۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ایک عالم دین کے بھڑکاؤ بیان پر تنازعہ کے بیچ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اتوار کے دن ریمارک کیا کہ ایسے بیانات ملک کے بٹوارہ کے دوران کی گئی ”تاریخی غلطیوں“ کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا رہا ہوں اور کہتا رہوں گا کہ مولوی شروع سے ہی ہندوستان کو مسلم ملک بنانے کی کوشش میں ہیں۔ ان کی آبادی جب بھی بڑھتی ہے سماجی ہم آہنگی درہم برہم ہوجاتی ہے۔

ہمارے آبا و اجداد نے غلطیاں کی تھیں۔ مرکزی وزیر پارچہ (ٹکسٹائلز) نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ 1947ء میں اگر سارے مسلمان پاکستان بھیج دئے جاتے اور وہاں سے سارے ہندو یہاں لا لئے جاتے تو آج یہ خراب حالت نہ ہوتی۔

کوئی بھی مولوی یہ نہیں کہتا کہ مجھے مرنا آتا ہے اور مارنا بھی۔ گری راج سنگھ نے کانگریس قائد راہول گاندھی کو بھی نشانہ تنقید بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بڑی سازش کا حصہ ہیں۔ راہول گاندھی نے لیہہ میں یہی کوشش کی۔ یہ انڈیا ہے، کوئی بھی اسے توڑ نہیں سکتا۔