مشرق وسطیٰ
30 سال میں پہلی مرتبہ حجاج کی تعداد گھٹ گئی
جاریہ سال حج ادا کرنے والوں کی تعداد پچھلے 30 برس میں سب سے کم رہی۔ اس میں کووِڈ 19 کا وقفہ شامل نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سعودی عرب کی وزارت ِ حج کی پوسٹ کے بموجب اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 مسلمانوں نے حج ادا کیا۔

اسلام آباد (اے پی) جاریہ سال حج ادا کرنے والوں کی تعداد پچھلے 30 برس میں سب سے کم رہی۔ اس میں کووِڈ 19 کا وقفہ شامل نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سعودی عرب کی وزارت ِ حج کی پوسٹ کے بموجب اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 مسلمانوں نے حج ادا کیا۔
ان میں زیادہ تر بیرونی ممالک سے آئے۔ حکام نے تعداد میں کمی کی فوری کوئی وجہ نہیں بتائی۔ سال گزشتہ کے مقابلہ اس سال حجاج کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کم رہی۔
کووِڈ سے پہلے ہر سال 20 لاکھ سے زائد مسلمان‘ حج ادا کرتے تھے۔
سال 2012 میں تو ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا 3.16 ملین (30 لاکھ سے زائد) خوش نصیبوں نے حج کیا تھا۔ مہنگائی اور دنیا بھر میں معاشی بحران کی وجہ سے حج لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جارہا ہے۔