ہم سب کا فائدہ چاہتے ہیں ہمیں کچھ نہیں چاہئے: نتیش
ہم سب کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ذاتی طور پرکچھ نہیں چاہئے۔ ہم سب کا فائدہ چاہتے ہیں، اس لیے کبھی یہ سب نہ سوچیں کہ ہم ذاتی طور پر کچھ چاہتے ہیں۔ ہم لوگ توسب کو متحد کر رہے ہیں۔

پٹنہ: سابق مرکزی وزیر آنجہانی اوپیندر ناتھ ورما کی برسی کے موقع پر گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کی تصویر پرگلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات کی۔ نامہ نگاروں کے ذریعہ ’انڈیا‘ اتحاد کا کنوینر بنائے جانے کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کچھ نہیں بننا ہے۔ دوسرے لوگوں کو بنایا جائے گا۔ ہماری کوئی خواہش نہیں ہے۔
ہم سب کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ذاتی طور پرکچھ نہیں چاہئے۔ ہم سب کا فائدہ چاہتے ہیں، اس لیے کبھی یہ سب نہ سوچیں کہ ہم ذاتی طور پر کچھ چاہتے ہیں۔ ہم لوگ توسب کو متحد کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری کے ذریعہ ہندوستان کو حقیقی آزادی 1977 میں جے پی تحریک کے بعد ملنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی کسی بات پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔
ملک کو آزادی کب ملی ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ جن کو آزادی کے بارے میں نہیں معلوم ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ کتنا غیر قانونی ہے۔ ان سب کی کوئی اوقات نہیں ہے۔