حیدرآباد

ہم کامیاب ہوکے اتوار کو جشن منائیں گے: کے سی آر

کے سی آر نے کہا کہ اگزٹ پولس اور اگزاکٹ پولس نتائج کے درمیان بڑا فرق ہوتا ہے اور3دسمبر کو ہم یقینی طور پر جشن منانے جارہے ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ اگزٹ پولس کی اجرائی عوام کی نبض کی عکاسی نہیں ہوتی ہے، اگزٹ پولس اور حقیقت کے درمیان فرق ہوتا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر و صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ بی آر ایس کا مسلسل تیسری بار حکومت بنانا طئے ہے۔ آج پرگتی بھون میں پارٹی قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگزٹ پولس کے نتائج حقیقت سے بعید ہیں اور ان پر بھروسہ کرتے ہوئے خدشات کی نذر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
پرجا دربار صرف پروپگنڈہ: خاتون کو لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ کا چیک حوالے

کے سی آر نے کہا کہ اگزٹ پولس اور اگزاکٹ پولس نتائج کے درمیان بڑا فرق ہوتا ہے اور3دسمبر کو ہم یقینی طور پر جشن منانے جارہے ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ اگزٹ پولس کی اجرائی عوام کی نبض کی عکاسی نہیں ہوتی ہے، اگزٹ پولس اور حقیقت کے درمیان فرق ہوتا ہے۔

 کے سی آر نے آج پارٹی قائدین کے ساتھ رائے دہی کے رجحان پر تفصیلی جائزہ لیا اور یوم رائے شماری کیلئے چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف سروے ایجنسیز کی جانب سے جاری کردہ اگزٹ پولس میں بی آرایس کو شکست سے دوچار ہوتا ہوا دیکھایا جارہا ہے۔