شمالی بھارت

وزیراعظم سے سیما حیدر کی گزارش

پاکستانی خاتون سیما حیدر نے وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے گزارش کی ہے کہ اسے ہندوستان میں رہنے دیا جائے۔

گریٹر نوئیڈا: پاکستانی خاتون سیما حیدر نے وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے گزارش کی ہے کہ اسے ہندوستان میں رہنے دیا جائے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

گریٹر نوئیڈا کے سچن مینا سے شادی کے لئے اپنے 4 بچوں کے ساتھ غیرقانونی طورپر ہندوستان میں داخل ہونے والی سیما سے یوپی اے ٹی ایس پیر اور منگل کو پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

اس نے جمعہ کے دن کہا کہ براہ ِ مہربانی اسے سچن کے ساتھ رہنے دیا جائے۔ اس نے وزیراعظم مودی اور چیف منسٹر یوگی سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے مجھے پاکستان واپس بھیج دیا تو وہ لوگ مجھے سنگسار کردیں گے۔

اس نے کہا کہ 2022 میں اس کا بھائی پاکستانی فوج میں بھرتی ہوا تھا لیکن معمولی نوکری پر۔

اس نے یہ بھی کہا کہ سچن کے ساتھ نیپال کے پشوپتی ناتھ مندر میں اس کی شادی ہوئی لیکن مندر کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی شادی نہیں ہوئی۔

سیما نے کہا کہ اس کے پاس ہندوستان میں غیرقانونی داخلہ کے سوا کوئی اور چارہ نہ تھا۔ وہ پاکستان میں رہنا نہیں چاہتی۔

اس نے کہا کہ پاکستان میں اگر کسی کو یہ پتہ چل جاتا کہ وہ ہندوستان جارہی ہے تو اسے مارڈالا جاتا۔ اس نے کہا کہ وہ جاسوس نہیں ہے۔

a3w
a3w