حیدرآباد

ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ

بی آر ایس ایم ایل اے ہریش راؤ نے موسیٰ ندی کے قریب رہنے والے لوگوں سے کہا کہ بی آر ایس ان کے طرف سے عدالت میں لڑے گی۔ حکومت، موسیٰ ندی ترقیاتی پروجیکٹ (ایم آر ڈی پی) کے لئے مکانات کو منہدم کرنے کے لئے نشان زد کر رہی ہے، بہت سے لوگ اس منصوبہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی آر ایس ایم ایل اے ہریش راؤ نے موسیٰ ندی کے قریب رہنے والے لوگوں سے کہا کہ بی آر ایس ان کے طرف سے عدالت میں لڑے گی۔ حکومت، موسیٰ ندی ترقیاتی پروجیکٹ (ایم آر ڈی پی) کے لئے مکانات کو منہدم کرنے کے لئے نشان زد کر رہی ہے، بہت سے لوگ اس منصوبہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
عوامی احتجاج کے باعث حیڈرا کی رفتار گھٹ گئی
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
فیملی ڈیجیٹل کارڈز کا پائلٹ سروے منظم انداز میں کیا جائے: وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی

ہریش راؤ کے ساتھ، بی آر ایس کے کئی دیگر قائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی غیر ضروری طور پر موسیٰ پراجیکٹ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کا مقصد تمام مکانات گرا کر ہماری زمینیں ورلڈ بینک کے حوالہ کرنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا موسیٰ ندی کو غریبوں کے خون اور آنسوؤں سے سجاؤگے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے موسیٰ کی خوبصورتی کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں۔ 6ضمانتوں پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے لیکن آپ یہ پروجیکٹ پر عمل کرنے کی ضد کر رہے ہیں مگر اس ضد کا مقصد کس کیلئے فائدہ پہنچانا ہے؟ اس پروجیکٹ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ریاست کی تعمیر نو کی لیکن ریونت ریڈی تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ بلڈوزر راج نہیں چلے گا لیکن حیدرآباد میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے غنڈہ راج لایا ہے۔

ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس کو اپنے انتخابی نشان ہاتھ کو بلڈوزر سے تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ یہاں گزشتہ 30 سال سے مقیم ہیں۔یہاں کانگریس کے سابقہ دور حکومت میں بھی مکانات بنائے گئے ہیں۔

شہری حکومت کو تمام ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اگر حکومت مقدمات درج کرنا چاہتی ہے تو ان اہلکاروں کے خلاف درج کرے جنہوں نے مکانات تعمیر کرنے اجازت دی تھی۔

a3w
a3w