مجلس اتحادالسلمین کے ایم ایل اے کو انتخابی مہم کے دوران دل کا دورہ ،اسپتال میں داخل
مفتی اسماعیل کو پیر کو سینے میں درد کی شکایت ہوئ تھی جسکے بعد ابتدائی طور پر مالیگاؤں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم، ان کی حالت خراب ہونے اور انہیں دوسرا دل کا دورہ پڑنے کے بعد، ڈاکٹروں نے انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ممبئی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی اسماعیل جو کہ مہاراشٹر کے پاورلوم شہر مالیگاوں کے موجودہ رکن اسمبلی ہے انھیں کل شام انتخابی مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انکی حلت مستحکم ہے لیکن انھیی مستقل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے
مفتی اسماعیل کو پیر کو سینے میں درد کی شکایت ہوئ تھی جسکے بعد ابتدائی طور پر مالیگاؤں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم، ان کی حالت خراب ہونے اور انہیں دوسرا دل کا دورہ پڑنے کے بعد، ڈاکٹروں نے انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہیں آج منگل کی صبح کے اوقات جنوبی ممبئی کے مسینا اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ مفتی کی اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انکے حلقہ انتخاب کے زیادہ تر امیدواروں نے احترام کے طور پر پیر کو اپنی انتخابی مہم عارضی طور پر روک دی تھی