حیدرآباد

الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن

الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ، ریاست نگر مارکیٹ میں ہفتہ وار سلسلہ وار درس قرآن کی 121 ویں نشست اتوار یکم ستمبر 2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ، ریاست نگر مارکیٹ میں ہفتہ وار سلسلہ وار درس قرآن کی 121 ویں نشست اتوار یکم ستمبر 2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
امت مسلمہ، تمام امتوں سے بہتر، الانصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام درس قرآن کی 119 ویں نشست، مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن کی 119 ویں نشست
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
شریعت محمدیؐ کی پابندی میں دارین کی کامیابی، الانصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام درس قرآن کی 118 ویں نشست سے مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

اس موقع پر مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نظامی نقشبندی قادری چشتی، جو امام مسجد محبوبیہ اور خطیب رضیہ مسجد ملک پیٹ بھی ہیں، درس دیں گے۔ مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن اور خطیب جامع مسجد محبوبیہ، اس درس کی نگرانی کریں گے۔

درس کا آغاز قاری محمد تراب علی قریشی، نائب امام مسجد محبوبیہ، کی قرأت اور نعت سے ہوگا۔ فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور جامع مسجد محبوبیہ کے ذمہ داران نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کریں اور استفادہ حاصل کریں۔

a3w
a3w