حیدرآباد

الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن

مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نظامی نقشبندی قادری چشتی، امام مسجد محبوبیہ و خطیب رضیہ مسجد ملک پیٹ درس دیں گے۔

حیدرآباد: الانصار فائونڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ ریاست نگر مارکٹ میں ہفتہ واری سلسلہ وار درس قرآن کی 122 ویں نشست اتوار 8 ستمبر2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نظامی نقشبندی قادری چشتی، امام مسجد محبوبیہ و خطیب رضیہ مسجد ملک پیٹ درس دیں گے۔

مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین الانصار فائونڈیشن و خطیب جامع مسجد محبوبیہ نگرانی کریں گے۔

قاری محمد تراب علی قریشی نائب امام مسجد محبوبیہ کی قرأت و نعت سے درس کا آغاز ہوگا۔

عہدہ داران فائونڈیشن اور ذمہ داران جامع مسجد محبوبیہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی گزارش کی ہے۔