دہلی

نوٹ بندی سے کیا حاصل ہوا؟ کانگریس کا سوال

پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پوچھا کہ 2016ء کی نوٹ بندی سے نہ تو کالادھن کی روک تھام ہوئی اور نہ نقلی نوٹوں کا چلن رکا، تو پھر اس سے حاصل کیا ہوا۔

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے دن دعویٰ کیا کہ نقلی کرنسی نوٹ پھر چھپنے لگے ہیں اور حکومت کا یہ دعویٰ توجہ ہٹانے کے سوا کچھ نہیں کہ ایسے نوٹوں کی تعداد گھٹ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعت نے دعویٰ کیا کہ بڑے نقلی کرنسی نوٹ تیزی سے چھپنے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پوچھا کہ 2016ء کی نوٹ بندی سے نہ تو کالادھن کی روک تھام ہوئی اور نہ نقلی نوٹوں کا چلن رکا، تو پھر اس سے حاصل کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ غیرطبعی وزیراعظم نے نوٹ بندی کے ایک جھٹکے سے معیشت کو زمین پر لادیا تھا۔

 نوٹ بندی کے 8سال بعد نقلی نوٹوں کا چلن پھر بڑھ گیا ہے۔ 2018-19ء اور 2023-24ء کے درمیان 500 روپے کی نئی سیریز والے جو نقلی نوٹ پکڑے گئے ان کی تعداد 4گنا بڑھ گئی۔