بھارت

افواہوں سے بچیں، بی ایس پی تنہا الیکشن لڑے گی: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ان کی پارٹی لوک سبھا الیکشن میں کسی بھی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ان کی پارٹی لوک سبھا الیکشن میں کسی بھی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
مفت راشن، ٹیکس کی رقم سے دیا جاتا ہے، بھاجپا کے نہیں: مایاوتی

مایاوتی نے پیر کو اپنے حامیوں کو متنبہ کیا کہ وہ کسی افواہ یا بہکاوے میں نہ آئیں۔  بی ایس پی تنہا لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے۔

بی ایس پی نے ایکس ہینڈل پر اپنے پوسٹ میں لکھا ’’آئندہ لوک سبھا انتخابات بی ایس پی کے ذریعہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کی بار بار واضاحت کے باوجود آئے دن اتحاد سے متعلق افواہ پھیلانا یہ ثابت کرتا ہے کہ بی ایس پی کے بغیر کچھ پارٹیوں کی یہاں صحیح سے دال گلنے والی نہیں ہے جبکہ بی ایس پی کو اپنے لوگوں کا مفاد ہی سب سے اوپر ہے۔‘‘

انہوں نے کہا’سروسماج خاص کر غریبوں، پسماندہ طبقات کے مفاد و بہبود کے پیش نظر بی ایس پی کا ملک میں اپنے لوگوں کے تن ، من ، دھن کے سہارے تنہااپنی طاقت پر لوک سبھا عام انتخابات لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے۔ لوگ افواہوں سے ضرور محتاط رہیں۔

a3w
a3w