دہلی

بی جے پی کی سیاست پر آپ کا کیا کہنا ہے؟موہن بھاگوت کے نام اروند کجریوال کا مکتوب

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کو مکتوب لکھ کر بی جے پی کی سیاست پر چند سوالات کا جواب مانگا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کو مکتوب لکھ کر بی جے پی کی سیاست پر چند سوالات کا جواب مانگا ہے۔

متعلقہ خبریں
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

انہوں نے پوچھا کہ آیا آر ایس ایس گزشتہ چند دن میں بی جے پی جو کچھ کررہی ہے‘ اس کی تائید کرتی ہے؟ بی جے پی قائدین کھلے عام پیسہ بانٹ رہے ہیں‘ کیا آر ایس ایس ووٹ خریدنے کی تائید کرتی ہے؟ دلت اور پوروانچلی ووٹرس کے نام فہرست ِ رائے دہندگان سے بڑے پیمانہ پر کاٹے جارہے ہیں‘ کیا آر ایس ایس اسے جمہوریت کے لئے اچھا سمجھتی ہے؟

کیا آر ایس ایس یہ نہیں سمجھتی کہ بی جے پی جمہوریت کو کمزور کررہی ہے؟۔ سابق چیف منسٹر دہلی نے 29 دسمبر کو بی جے پی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ووٹر لسٹ میں ہیراپھیری کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اسمبلی حلقہ میں 15 دسمبر سے آپریشن لوٹس جاری ہے۔

بی جے پی نے اس کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی نے ووٹر لسٹ میں غیرقانونی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیاؤں کے نام شامل کرائے ہیں۔ بی جے پی ترجمان منجندر سنگھ سرسہ نے کہا کہ ہم کھلے عام کہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی نے ہر حلقہ میں 8ہزار تا 10ہزار غیرقانونی ووٹرس کا اضافہ کیا۔

آر ایس ایس سربراہ کے نام کجریوال کا یہ پہلا مکتوب نہیں ہے۔ انہوں نے ستمبر 2024 میں ایسا ہی مکتوب بھیج کر بی جے پی اور اس کی قیادت کے تعلق سے 5 سوالات کے جواب مانگے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت‘ ملک اور سیاست کو جس سمت میں لے جارہی ہے وہ ہندوستان کے لئے نقصان دہ ہے۔