مشرق وسطیٰ

حج سیزن کے دوران مکہ میں غیر قانونی داخل ہونے پر کیا سزا ہوگی؟

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزا کا نفاذ اتوار 2 تا 20 جون ہو گا۔

ریاض: سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزا کا نفاذ اتوار 2 تا 20 جون ہو گا۔

متعلقہ خبریں
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
روزہ میں کن باتوں سے پرہیز ضروری ہے ؟
فُضلات سے تیار شدہ گیس
شبِ براءت مقبولیت ِدعاء و استغفار کی رات

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی حج شمار ہو گا، 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا اور غیرملکی کو بیدخل کر کے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لے جانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

وزارتِ داخلہ نے کہا کہ بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔