تلنگانہ

مور کا سالن بنانے والے یوٹیوبر كے خلاف كیس درج

مور کا سالن کیسا بنایا جائے کے موضوع پر ایک ویڈیو بنانے اور پھر اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ایک یوٹیوبر کے خلاف کیس درج کرلیا۔

حیدرآباد: مور کا سالن کیسا بنایا جائے کے موضوع پر ایک ویڈیو بنانے اور پھر اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ایک یوٹیوبر کے خلاف کیس درج کرلیا۔

ضلع راجنا سرسلہ کے یوٹیوبر پرانئے کمار نے یہ اپنے یوٹیوب چیانل ”سری ٹی وی“ پر یہ ویڈیو اپ لوڈ کردیا جس میں انہوں نے مور کا سالن روایت کے مطابق کس طرح بنایا جائے بتایا تھا۔

چیانل پر ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد شدید رد عمل سامنے آیا۔ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے جہدکاروں نے الزام عائد کیا کہ اس ویڈیو کے ذریعہ موروں کو ہلاک کرنے کی ترغیب ملے گی۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اتوار کے روز تنگالاپلی گاؤں میں پرانئے کمار کے مکان پر دھاوا کیا۔ اور پرانئے کو حراست میں لے لیا اور مکان سے چکن کے پنکھ ملے ہیں۔

پرانئے نے عہدیداروں کو بتایا کہ ہم نے چکن کری کا ویڈیو بتایا اور پوسٹ کیا اور اس ویڈیو کاعنوان روایتی طورپر مور کا سالن کیسا بنایا جائے‘ دیاتھا تاکہ میرے چینل کو زیادہ ویوز مل سکیں۔

a3w
a3w