جرائم و حادثات
پانی کے لئے چھوٹے بھائی کا کیا قتل
شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے مدناپور علاقے میں سرکاری نل سے پانی بھرنے کے سلسلے میں ہوئے تنازع میں ایک شخص نے چھوٹے بھائی کا لائسنسی بندوق سے گولی مار کر قتل کردیا۔

شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے مدناپور علاقے میں سرکاری نل سے پانی بھرنے کے سلسلے میں ہوئے تنازع میں ایک شخص نے چھوٹے بھائی کا لائسنسی بندوق سے گولی مار کر قتل کردیا۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر جیسوال نے جمعرات کو بتایا کہ تھانہ مدناپور کے مکرندپور گاؤں باشندہ پپو یادو(40) کا بیٹا نریش نل پر بدھ کی رات کو پانی لینے گیا تھا۔
تبھی شراب کے نشے میں پپو کے بڑے بھائی مہاویر یادو اس سے گالم گلوج کرنے لگا۔
آواز سن کر جب پپو پہنچا تو اس نے گالیوں کی مخالفت کی۔
تنازع بڑھنے پر مہاویر یادو نے اپنی لائسنسی بندوق سے پپو کو گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو بندوق کے ساتھ گرفتارکرلیا ہے۔