تلنگانہ

پارکس اور درختوں کی بہترین ویڈیوز پر انعام۔تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کا اعلان

تشکیل تلنگانہ کی دس سالہ تقاریب کے حصہ کے طورپر محکمہ جنگلات کی جانب سے ا س ماہ کی 19 تاریخ کو ہریتا اتسو منایاجارہاہے۔

حیدرآباد: تشکیل تلنگانہ کی دس سالہ تقاریب کے حصہ کے طورپر محکمہ جنگلات کی جانب سے ا س ماہ کی 19 تاریخ کو ہریتا اتسو منایاجارہاہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس دن ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔

محکمہ جنگلات نے کہا کہ ہریالی، سرسبزی وشادابی، شہری جنگلات کے پارکوں اور درختوں کی اہمیت کو بیان کرنے والی ریل اور ویڈیوز بھیجنے پران میں سے بہترین ویڈیوز کو منتخب کر کے ایوارڈ دیا جائے گا۔

یہ پروگرام عوامی شراکت کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیا جائے گا۔

محکمہ جنگلات نے ایک منٹ طویل ویڈیوز /رئیل بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔یہ رئیل اور ویڈیوز tkhh2023@gmail.com پربھیجی جاسکتی ہیں۔

a3w
a3w