شمالی بھارت

پنجاب: پولیس عہدیدار نے خاتون کسان کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے ٹویٹ کیا کہ ان کی پارٹی خواتین اور بزرگ کسانوں پر پولیس فورس کے استعمال کی مذمت کرتی ہے۔

چنڈی گڑھ: پنجاب کے گورداس پور ضلع کے ہری گوبند پور گاؤں میں زمین کے حصول کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کی جانب سے ایک خاتون کسان کو تھپڑ رسید کرنے والا ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن کانگریس اور شرومنی اکالی دل نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر تنقید کی اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے ٹویٹ کیا کہ ان کی پارٹی خواتین اور بزرگ کسانوں پر پولیس فورس کے استعمال کی مذمت کرتی ہے۔

کانگریس نے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان سے جاننا چاہا کہ کیا انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اسی ‘تبدیلی’ کا وعدہ کیا تھا۔ پارٹی نے متعلقہ پولیس افسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ایس اے ڈی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے ویڈیو کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے بربرتا قرار دیا اور کہا کہ آپ کی کسان مخالف حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے بھی کسانوں پر طاقت کے استعمال کے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کی مانگ کی۔

a3w
a3w