حیدرآباد

علیحدہ تلنگانہ تحریک میں موجودہ چیف منسٹر کا کیا رول تھا؟،ریونت ریڈی، رائفل ریڈی سے مشہور تھے:روی چندر

بی آر ایس پارٹی آفس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی راجو روی نے ریونت ریڈی کو رائفل ریڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک تلنگانہ کے مرکزی قائدین پر بندوق تانی تھی اور ہر کوئی اس کے بارے میں جانتا ہے۔

حیدرآباد: کھمم کے رکن راجیہ سبھا  وڈی راجو روی چندر نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے جاننا چاہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے چلائی گئی تحریک میں انہوں نے کیا کردار ادا کیا تھا؟۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس، یکساں سیول کوڈ کی مخالف: کے ٹی راماؤ
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

آج یہا ں بی آر ایس پارٹی آفس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے ریونت ریڈی کو رائفل ریڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک تلنگانہ کے مرکزی قائدین پر بندوق تانی تھی  اور ہر کوئی اس کے بارے میں جانتا ہے۔

چیف منسٹر کی جانب سے تلنگانہ ریاست کے لوگو میں تبدیلیاں کرنے، بادشاہت کے نشانات اور اس سے کاکتیہ گیٹ کی علامت کو ہٹانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاکتیہ حکمرانوں اور حیدرآباد کے نظام نے تلنگانہ کی تاریخ پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ تالابوں پر مشتمل آبپاشی کا نظام عظیم کاکتیہ حکمرانوں نے تیار کیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ سابق کاکتیہ حکمرانوں کی عظمت کی وجہ سے کسانوں کو آبپاشی کے نظام سے فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاکتیہ حکمرانوں اور نظام کے نوابوں کے نقوش اور نمایاں کارناموں کو مٹانے کا کبھی کسی نے نہیں سوچا۔

 آبپاشی کے نظام اور تاریخی عمارتوں  پر نظر ڈالنے سے ریاست کی عظیم تہذیب و تمدن عظیم کاکتیہ حکمرانوں اور نوابوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس دور میں ہوئی ترقی کا اعتراف کرتے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کے سی آر کے دور میں ہوئی ترقی کے نشانات کو کوئی نہیں مٹا سکے گا۔ تلنگانہ کے لوگوں نے اپنے دلوں میں کے سی آر کے لیے خصوصی جگہ محفوظ کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ رائفل ریڈی کا کے سی آر کی کامیابیوں کو کمتر کرتے ہوئے دکھانے کی کوششیں کرنا ان کی حماقت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے سی آر کے خلاف کسی بھی سازشوں کے باوجود ان کی کامیابیوں کا ریکارڈ تلنگانہ کے عوام کے ذہنوں میں محفوظ رہے گا۔

a3w
a3w