کھیل

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟

پیرس اولمپکس 2024 کا اختتام ہوگیا اب اگلے اولمپکس چار سال بعد 2028 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوں گے جس میں کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔

دہلی: پیرس اولمپکس 2024 کا اختتام ہوگیا اب اگلے اولمپکس چار سال بعد 2028 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوں گے جس میں کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ خبریں
اب کرکٹ میں بیلس اور اسٹمپس کی ضرورت نہیں!
باکسنگ: پر اعتماد لولینا کی اولمپک گیمس کے کوارٹرس میں رسائی
منوج تیواری نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا
انگلینڈ کرکٹ میں امتیازی سلوک کی جڑیں بہت گہرائی تک موجود: رپورٹ
اسٹیو اسمتھ کی سنچری سے ٹسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک بکھرگئی

اگلے اولمپکس امریکی شہر لاس اینجلس میں 2028 میں ہوں گے جس میں شائقین کھیل کو اپنا محبوب کھیل کرکٹ دیکھنے کو ملے گا۔ یہ کھیل اولمپکس میں 128 سال بعد دوبارہ شامل کیا جائے گا۔

میڈیا اطلاعت کے مطابق 34 ویں اولمپک گیمز لاس اینجلس میں 2028 میں ہوں گے جس میں حالیہ پیرس اولمپکس میں تنازع کا شکار بریک ڈانس ایونٹ ختم کر دیا گیا ہے جب کہ اس کی جگہ کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے جو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اولمپکس کمیٹی نے گزشتہ سال کرکٹ کو ایک بار پھر اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی منظوری دی تھی جب کہ اسکے علاوہ بیس بال، سافٹ بال اور لیکروس کو بھی لاس اینجیلس اولمپکس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔

لاس اینجلس اولمپک میں کرکٹ کا میدان 128 سال بعد سجے گا۔ اس سے قبل 1900 میں آخری بار کرکٹ کا کھیل اولمپکس میں کھیلا گیا تھا۔ اس ایونٹ کا فائنل انگلینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان ہوا تھا جب کہ نیدر لینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں ایونٹ سے دستبردار ہو گئی تھیں۔

a3w
a3w