تعلیم و روزگار

نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ

تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹیڈ (TOMCOM) جو محکمہ‘لیبر ایمپلائمنٹ ٹریننگ اینڈ فیاکٹریز کی رجسٹرڈ ایجنسی ہے کی جانب سے اہل نرسنگ اسٹاف کو تربیت دیتے ہوئے جاپان میں روزگار فراہم کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹیڈ (TOMCOM) جو محکمہ‘لیبر ایمپلائمنٹ ٹریننگ اینڈ فیاکٹریز کی رجسٹرڈ ایجنسی ہے کی جانب سے اہل نرسنگ اسٹاف کو تربیت دیتے ہوئے جاپان میں روزگار فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

یہ خدمات جاپان کے سرکاری ہاسپٹلس کیلئے رہے گی۔ 19 دسمبر کو نئے بیاچ کے لئے امیدواروں کی اسکریننگ ٹسٹ کا اعلان کیا گیا ہے جو آئی ٹی آئی ملے پلی کیمپس میں منعقد ہوگا۔

فریش بی ایس سی نرسنگ گریجویٹ /جی این ایم /اے این ایم ڈپلومہ ہولڈرس جن کی عمر 22 تا 30 سال ہو درخواست دے سکتے ہیں۔ تجربہ لازمی نہیں ہے۔

ٹریننگ جاپانی زبان اور پیشہ کی مہارت کے لئے دی جائے گی۔ منتخب امیدواروں کو تنخواہ 1.5 تا 1.8 لاکھ روپے ماہانہ رہے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8919047600 یا 9573945684 پر حاصل کرسکتے ہیں۔ یا ویب سائٹ www.tomcom.telangana.gov.in ملاحظہ کریں۔

a3w
a3w