واٹس ایپ نے ہندوستان میں 23 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی
میٹاکمپنی کی ملکیت واٹس ایپ نے آج کہا کہ اُس نے نئے آئی ٹی قوانین 2021 کی مطابقت میں اگست میں ہندوستان میں زائد از 23 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی۔
نئی دہلی: میٹاکمپنی کی ملکیت واٹس ایپ نے آج کہا کہ اُس نے نئے آئی ٹی قوانین 2021 کی مطابقت میں اگست میں ہندوستان میں زائد از 23 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی۔
میسجنگ پلیٹ فارم کے ہندوستان میں تقریبا 500 ملین صارفین ہیں، اُسے اگست میں ہندوستان سے 598 شکایات موصول ہوئی تھیں اور 27 ریکارڈس پر کارروائی کی گئی۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ہم نے مسلسل آرٹیفیشیل انٹلیجنس اور دیگر عصری ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر محفوظ رکھ سکیں۔
2021 کے آئی ٹی قواعد کے مطابق واٹس ایپ نے اگست کے مہینہ میں زائداز 2.3 ملین اکاؤنٹس پر پابندی لگادی ہے۔
اسی دوران واٹس ایپ کی پراوئیسی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ متنازعہ پرسنل ڈاٹا پروٹکشن بل 2019 کو واپس لے لیا گیا ہے اور ایک جامع ڈاٹا پروٹکشن بل تیار کیا جارہا ہے۔
اس بل میں گزشتہ تین سال کے دوران 81 مرتبہ ترمیم کی گئی تھی۔ اگست میں مرکز نے اسے واپس لے لیا تاکہ ایک نیا اور موزوں بل پیش کیا جاسکے جو جامع قانونی ڈھانچہ میں فٹ ہوسکے اور لاکھوں شہریوں کے ڈاٹا کا تحفظ ہوسکے۔