مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر حملہ کب کریں گے، یہ انتظار اسرائیل کیلئے سزا ہے: حسن نصراللہ

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جلد حملہ ہونے جا رہا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کب کیا جائے گا، اس سلسلے میں انتظار کی حالت ہی اسرائیل کے لیے سزا ہے، حسن نصراللہ کے اس بیان سے اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جلد حملہ ہونے جا رہا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

انھوں نے ایک بیان میں نے کہا شاید ہم اسرائیل کو اکیلے جواب دیں، یا شاید پورے مزاحمتی گروپ کے ساتھ مل کر اسرائیل کو جواب دیں لیکن اسرائیل پر ہمارا بھرپور ردعمل آئے گا۔ انھوں نے کہا شمال میں ہم اسرائیل کی کیمیکل اور فوڈ فیکٹریاں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ کر سکتے ہیں۔

حسن نصراللہ کے بیان کے بعد اسرائیلی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے اور خوف و ہراس چھا گیا ہے، دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گا۔ لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ یقین ہے عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا ہاتھ تھا۔

a3w
a3w