مشرق وسطیٰ

حماس نے 7 اکتوبر حملے کیلئے گولہ بارود کہاں سے حاصل کیا؟ دلچسپ انکشاف

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کے لئے استعمال کردہ گولہ بارود کے حصول سے متعلق اہم اور دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

غزہ: حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کے لئے استعمال کردہ گولہ بارود کے حصول سے متعلق اہم اور دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حملے میں حماس کی جانب سے جو گولہ بارود استعمال کیا گیا وہ اسرائیلی گولہ بارود تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق حماس کی جانب سے استعمال کیا گیا گولہ بارود غزہ پر وقتاً فوقتاً اسرائیلی حملوں میں نہ پھٹنے والے میزائلوں اور بموں سے حاصل کیا گیا تھا۔

اخبار کے مطابق حماس نے صرف ایک 750 پاؤنڈ وزنی نہ پھٹنے والے بم سے سینکڑوں راکٹ بنائے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہم دشمن کو اپنے ہی اسلحے سے فیضیاب کرتے رہے ہیں۔