تلنگانہ

سالگرہ سے ایک دن قبل دل کا دورہ، والدین نے نعش کے بازو کیک کاٹ کر بیٹےکی سالگرہ منائی

ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے گاؤں بابا پور میں ایک16سالہ نوجوان کی سالگرہ سے ایک دکن قبل بتایا جاتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

عادل آباد: ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے گاؤں بابا پور میں ایک16سالہ نوجوان کی سالگرہ سے ایک دکن قبل بتایا جاتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ غمزدہ والدین نے بیٹے کی لاش کے بازوں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے اس کی خواہش پوری کی۔

متعلقہ خبریں
کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں
اللہ کی رضا مندی والدین کی رضا مندی میں ہے: حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

 اس نوجوان کی سالگرہ 19مئی کو تھی تاہم وہ،جمعرات 18مئی کو منچریال کے ایک خانگی ہاسپٹل میں دوران علاج چل بسا۔ اسے دردشکم کی شکایت کے بعد ہاسپٹل سے رجوع کیاگیا تھا۔ والدین، اپنے بیٹے کی لاش گھرلے آئے۔ جمعہ کے روز12بجے ہی والدین اور رشتہ داروں نے متوفی کی سالگرہ منائی۔

اسی لڑکے کے والدین گنونت راؤ اورپلنا کے علاوہ دیگر رشتہ داروں نے کیک کا انتظام کیا اور لڑکے کی لاش کے پہلو میں کیک کاٹ کر اس کی سالگرہ منائی۔ والدین اور رشتہ داروں نے کیک کاٹنے کے دوران متوفی لڑکے کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔

 انہوں نے تالیاں بھی بجائیں اور سالگرہ مبارک ہو، والے نغمے بھی گائے۔ جبکہ لڑکے  کی لاش، پلنگ پر پڑی ہوئی تھی۔ اس نوجوان لڑکے کی آخری رسومات جمعہ کے روز انجام دی گئی۔

 افراد خاندان کا کہنا ہے کہ لڑکے نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جسے منچریال کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔