آندھراپردیش

ولیمہ تقریب میں جانے کے دوران گاڑی اُلٹ گئی

چاگلا دیہات سے تعلق رکھنے والے40افراداس تقریب میں شرکت کیلئے تاڑی پتری جارہے تھے کہ تاڑی پتری کے قریب وینکٹ ریڈی پلی کے حدود میں مخالف سمت سے لاری کی آرہی تھی کہ ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا اور گاڑی اُلٹ گئی ۔

حیدرآباد: ولیمہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 10افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے تاڑی پتری شہر میں پیش آیا۔

ضلع کے چاگلا دیہات سے تعلق رکھنے والے40افراداس تقریب میں شرکت کیلئے تاڑی پتری جارہے تھے کہ تاڑی پتری کے قریب وینکٹ ریڈی پلی کے حدود میں مخالف سمت سے لاری کی آرہی تھی کہ ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی الٹ گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے تاڑی پتری کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔